پاکستان کے سابق صدر کی گرفتاری کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔احتجاج میں صوبائی وزرا سید اویس شاہ، سردار شاہ، مرتضی بلوچ، سلیم جلبانی، سینٹر انور لعل ڈین،رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز، بحران خان چانڈیو، جاوید ناگوری، نجمی عالم اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،اپنے شہر میں گیدڑ بھی شیر ہوتا ہے، آصف علی زرداری کو سندھ سے گرفتار کرکے دکھاتے،تو پھر مانتے،ملک بھر میں بھرپور احتجاج ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے طبل بجایا ہی ہے تو اب دمادم مست قلندر ضرور ہوگا،گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

News Code 1891261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =