صدر حسن روحانی جمعرات کو قرقیزستان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی اور سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے قرقیزستان اور تاجیکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگہائی اور سیکا  سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے قرقیزستان  اور تاجیکستان کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی جمعرات کے دن سہ پہر کو قرقیزستان کے صدر کی سرکاری دعوت پر شانگہائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیشکک روانہ ہوں گے اور شانگہائی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔. اس اجلاس میں شریک بعض سربراہان سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق صدر حسن روحانی قرقیزستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجیکستان میں سیکا سربراہی اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

News Code 1891257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =