مالی میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 95 افراد ہلاک

افریقی ملک مالی کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں 95 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجےمیں 95 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس نسل پرستانہ حملے میں مرکزی مالی میں واقع ڈوگون گاؤں میں کم سے کم 95 افراد مارے گئے اور اسی کے ساتھ واقع سوبانِ کوہ نامی ایک گاؤں سے 19 افراد بھی لاپتہ ہیں۔ حملہ آوروں نے مکانات کو بھی آگ لگادی اور مویشیوں کو بھی ہلاک کردیا جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ اب تک کسی نے بھی واقعے کی ذمے داری نہیں قبول نہیں کی، چونکہ ایک عرصے سے دو نسلی گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری تھی اور مارچ میں ڈوگون گاؤں کی ملیشیا نے فولانی گاؤں میں ایک بڑا قتلِ عام کیا تھا اس لیے امکان ہے کہ آج کا حملہ اس کا ردِ عمل ہوسکتا ہے۔

ضلع کونڈو کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تاحال 95 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، لاشیں جلی ہوئی ہیں اور ہمیں دیگر لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ اس گاؤں میں 300 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے اور لاپتا ہونے والوں کی بھی تلاش جاری ہے۔ اب اس گاؤں اور دیگر علاقوں میں فوج کا گشت جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ ڈوگون اور فولانی قبائل کے درمیان ایک عرصے سے اس نیم صحرائی خطے میں چپقلش جاری ہے۔ یہاں القاعدہ اور داعش کے گڑھ بھی موجود ہیں اور اس طرح تجارت اور مویشی پالنے والے فولانی اور کھیتی باڑی کرنے والے ڈوگون اب جنگجو بن چکے ہیں۔

News Code 1891256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =