بھارتی وزیراعظم کا سری لنکا کا دورہ/ ایسٹر حملوں میں متاثرہ  چرچ کا اچانک دورہ

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے ، جہاں انھوں نے صدر دفتر جانے کے بجائے اچانک ایسٹر حملوں کا نشانہ بننے والے چرچ کا دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے ہیں انھوں نے صدر دفتر جانے کے بجائے اچانک ایسٹر حملوں کا نشانہ بننے والے چرچ کا دورہ کیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی، سری لنکا کے صدر میتھری پالا سیری سینا کے دفتر جاتے ہوئے راستے میں اچانک سینٹ انتھونی پہنچے جبکہ صدر دفتر میں ان کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ اور ملٹری پریڈ منتظر تھا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ " مجھے پختہ یقین ہے کہ سری لنکا دوبارہ ابھرے گا، دہشت گردی کا بزدلانہ واقعہ سری لنکا کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا"۔ ان کا کہنا تھا کہ "بھارت یک جہتی کے طور پر سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے"۔

خیال رہے کہ نریندرا مودی پڑوسی ملک مالدیپ کے سرکاری دورے سے واپسی کے دوران سری لنکا کا دورہ بھی کیا ۔پڑوسی ممالک کا مختصر اور اہم دورے کو نئی دہلی کی جانب سے خطے میں چین کے اثر ورسوخ کے مقابلے کے لیے اہم تصور کیا جارہا ہے۔

News Code 1891235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =