بھارت میں پارٹی جھنڈا لگانے پرجھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مودی سرکار کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مقامی جماعت آل انڈیا ترینمول کانگریس پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھنڈا لگانے پرجھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 بی جے پی کے کارکن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مودی سرکار کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مقامی جماعت آل انڈیا ترینمول کانگریس پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھنڈا لگانے پرجھگڑے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 3 بی جے پی کے کارکن ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے کارکنان ترینمول پارٹی کے جھنڈے اتار کر اپنی جماعت کا جھنڈا لہرا رہے تھے جس کے باعث دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونےوالوں میں سے 3 بی جے پی کے کارکن ہیں جب کہ ایک ترینمول پارٹی کا کارکن ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں دونوں جماعتون کے کارکنان شامل ہیں جنہیں قریب اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

News Code 1891228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =