افغانستان میں مشتعل ہجوم کا پاکستانی سفارت خانے پرحملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔  اطلاعات کے مطابق کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر پاکستان سفر کرنے کے خواہش مند مشتعل افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا، سفارت خانے کے باہر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے صورت حال کو قابو میں کرلیا۔

سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افراد جلد اور فوری ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، مشتعل افراد کے حملے میں سفارت خانے کی عمارت یا عملے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے مشتعل افراد کو منتشر کردیا۔

News Code 1891226

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =