کشمیر میں گولی چلنے سے بھارتی فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار اپنی سرکاری رائفل کو صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار اپنی سرکاری رائفل کو صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر میں  گاندربل کے علاقے سفاپورہ میں واقع بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ترن کمار اپنی سرکاری رائفل کو صاف کر رہا تھا کہ غلطی سے گولی چل جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی سپاہی کو ساتھیوں نے ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سپاہی ترن کمار نے دم توڑ دیا۔ سپاہی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے۔

News Code 1891222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =