فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے کے لئے بند کردیں

گوگل کی جانب سے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے بعد فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے میں آئندہ سے انسٹال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوگل کی جانب سے ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کے بعد فیس بک نے بھی اپنی ایپس ہواوے میں آئندہ سے انسٹال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ اور چین میں جاری تجارتی کشیدگی نیا رخُ اختیار کرچکی ہے، امریکی صدرکی جانب سے چینی موبائل کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایک دوسرے سے کاروباری معاہدے ختم کررکھے ہیں۔اس ضمن میں امریکی کمپنی فیس بک نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ہواوے کو اپنی سروسز دینے سے انکار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنی تمام ایپس کو ہواوے موبائل میں انسٹال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔فیس بک اپنی ملکیت میں شامل سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سہولیات ہواوے کو فراہم نہیں کرے گا۔

News Code 1891221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =