ملتان میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد  ہلاک

پاکستان کے شہر ملتان کے جلال پور پیر والہ علاقہ میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور نے بھی موقع پر خودکشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر ملتان کے جلال پور پیر والہ علاقہ میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد  ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور نے بھی موقع پر خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے جلال پور پیر والہ کی اسلام پور کالونی میں عتیق نامی شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد  موقع پر ہی ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد عتیق نے موقع پر ہی خودکشی کرلی۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید ایک زخمی خاتون دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں رفیق، اس کی بیوی نسیم بی بی، بیٹا آصف اور 10 سالہ بیٹی ثنا بی بی شامل ہے۔واضح رہے کہ 5 روز کے دوران جلالپور پیروالہ میں 2 مختلف واقعات میں 16 افراد فائرنگ میں ہلاک  ہوچکے ہیں، عید کے روز بھی دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 11 افراد قتل ہوئے تھے۔

News Code 1891218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =