مگر مچھ کھڑکی توڑ کر باورچی خانہ میں داخل ہوگیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں 11 فٹ لمبا مگر مچھ باورچی خانہ میں داخل ہوگیا۔ جسے 2 ریسکیو اہلکاروں اور 10 پولیس اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں باورچی خانے کی کھڑکی کو توڑ کر گھر میں داخل ہونے والے 11 فٹ لمبے مگر مچھ کو 2 ریسکیو اور 10 پولیس اہلکاروں کے مشترکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں بھوک سے نڈھال ایک 11 فٹ لمبا مگر مچھ خوراک کی تلاش میں اکیلے رہنے والی خاتون کے کچن کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوگیا۔ مگر مچھ نے باورچی خانے کی ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے وہ خاتون خانہ کی جانب بڑھا جو اس وقت کمپیوٹر پر گیم کھیل رہی تھیں۔

خوش قسمتی سے خاتون خانہ کو مگر مچھ کی موجودگی کا جلد ہی پتہ چل گیا اور انہوں نے خود کو بیڈ روم میں قید کرکے پولیس کو فون کیا، جانوروں کے تحفظ کے محکمے کے 2 اور 10 پولیس اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔

اس علاقے میں عمومی طور پر نہروں میں مگرمچھ آتے رہتے ہیں تاہم چند دنوں سے یہ مگر مچھ رہائشی علاقوں میں بھی داخل ہورہے ہیں۔

News Code 1891217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =