بھارتی وزیر اعظم کی عوام کو یوگا ورزش کرنے کی سفارش

یوگا کے عالمی دن پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جسم کو چست اور توانا رکھنے کےلئے عوام کو ورزش کرنے کی سفارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوگا کے عالمی دن پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے جسم کو چست اور توانا رکھنے کےلئے عوام کو ورزش کرنے کی سفارش کی ہے۔

مودی نے اپنے ٹویٹ میں 21 جون کو یوگا کا دن منانے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف اپنے مداحوں کو یوگا ورزشوں کی افادیت بتائیں بلکہ یوگا کو معمول بنانے کی ہدایت دی ساتھ ہی اپنی اپنی اینی میٹڈ ویڈیو بھی شیئر کی۔

وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ’ میں تمام لوگوں کو یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی نصیحت کروں گا اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں، یوگا کے بے پناہ فوائد ہیں یوگا کی ایک قسم " ٹرائیکو ناسنا " کے عملی مظاہرے کی ویڈیو شیئر کر رہا ہوں اس سے مستفید ہوں۔ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم کو یوگا کی ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

News Code 1891186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =