یمنی نماز گزاروں پر اماراتی فوج کے حملے کی مذمت

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے صوبہ الضالع کی ایک مسجد میں نماز گزاروں پر اماراتی فوج کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صوبہ الضالع کی ایک مسجد میں نماز گزاروں پر اماراتی فوج کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی فعل قراردیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات جیسے چھوٹے ممالک اپنے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کی مدد سے یمنی عوام کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں اور اماراتی اور سعودی حکام کو اپنے بھیانک اور سنگین جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ صوبہ الضالع میں امارات کی فوج نے ایک مسجد پر نمازیوں پر حملہ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کردیا اس حملے میں متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1891180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =