روس اور چین  کے  مشترکہ اعلامیہ میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور چین کے صدر شی جینپینگ نے ماسکو میں مشترکہ اعلامیہ میں ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور چین کے صدر شی جینپینگ نے ماسکو میں مشترکہ اعلامیہ صادر کیا ہے جس میں ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چین اور روس کے صدور نے مشترکہ اعلامیہ میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی طرف سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تائید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا جس پر روس اور چین کو خوشی حاصل ہے۔ روس اور چین نے ایران سے کہا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل جاری رکھے اور وہ بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکی صدر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اس معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کردی تھیں اور حال ہی میں ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کی دھمکی دی تھی۔ ادھر یورپی ممالک نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر کوئی عملی اقدام انجام نہیں دیا۔

News Code 1891125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =