آسٹریلیا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ 45  سالہ شخص کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کوئی خدشات نہیں ہیں۔ شمالی آسٹریلیا کی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ گیون کینیڈی کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کے خطرے سے نمٹ لیا گیا ہے۔ اس سے قبل  مسلح شخص کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کو بند کرتے ہوئے عوام کو خطرے کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔

News Code 1891114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =