ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نے نماز عید میں بھر پور شرکت کی۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مؤمنین نے نماز عید میں بھر پور شرکت کی۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔ تہران نماز عید سعید فطر میں ایران کے صدر حسن روحانی، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ،اعلی سول اور فوجی حکام ، تہران میں مقیم اسلامی ممالک کے سفراء سمیت  لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ ایران کے تمام صوبوں، شہروں اور دیہاتوں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ، جہاں مؤمنین نے ایک ماہ تک روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کیا۔

News Code 1891099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =