پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا/ کل عید فطر کا اعلان

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، کل بروز بدھ 5 جون کو ملک بھر میں عیدالفظر منائی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، کل بروز بدھ 5 جون کو ملک بھر میں عیدالفظر منائی جائے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی، جبکہ زونل و ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کے نظر آنے کا اعلان کیا۔  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پشاور میں سعودی نوازمفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1891096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =