رہبر معظم کی امریکی صدر کے مکر و فریب اور ملکی پیشرفت میں امریکہ سے دور رہنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کی 30 ویں برسی کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں امریکی صدر کے مکر و فریب اور ملکی پیشرفت میں امریکہ سے دور رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کی نمایاں اور ممتاز خصوصیات میں مزاحمت ، استقامت اور شجاعت شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حمینی کے حرم میں حضرت امام حمینی (رہ) کی تیسویں برسی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی میں ایران کے صدر، عدلیہ کے سربراہ ، پارلیمنٹ کے اسپیکر ، اعلی سول اور فوجی  حکام ، غیر ملکی مہمان اور تہران میں تعینات غیر ملکی سفراء بھی موجود ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کی 30 ویں برسی کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کی ممتاز خصوصیات میں مزاحمت ، پائداری اور استقامت نمایاں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے جاذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: عالمی یوم قدس کی عظيم الشان ریلیاں حضرت امام خمینی (رہ) کے جاذبہ کا مظہر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) ظلم و ظالم دونوں کے خلاف تھے اور ناھوں نے ہمیں ظالموں کے خلاف قیام کا درس اور حوصلہ دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی منہ زوری کے سامنے عقب نشینی کا مضر قراردیتے ہوئے فرمایا: شاہ ایران امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم تھا ، امریکہ کو تیل بھی فروخت کرتا تھا ، امریکہ کو خراج بھی دیتا تھا اور اسے امریکہ کی طرف سے ذلت اور رسوائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ آج سعودی عرب کے حکام کا بھی یہی حال ہے۔ امریکہ سعودی عرب سے خراج بھی وصول کررہا ہے اور انھیں ذلیل اور رسوا بھی کررہا ہے امریکی حمایت کے بغیر سعودی بادشاہ ایک دن بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت بڑی خطا اور غلطی قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ بڑا شیطان ہے اس نے جہاں بھی قدم رکھا ، وہاں قتل و غارت کا بازار گرم کیا فتنہ اور فساد برپا کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کی پیشرفت اور ترقی کا دار و مدار امریکہ سے دوری پر منحصر ہے امریکہ ہماری دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی سزآش کررہا ہے ۔ امریکہ جانتا ہے کہ آج ایران اپنےدفاع کے اس مرحلے تک پہنچ گیا جہاں اسے پہنچنا چاہیے تھا لہذآ وہ مختلف بہانوں سے ایران کی دفاعی طاقت کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ ایرانی حکام کو امریکی صدر ٹرمپ کے فریب کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے ۔ کیونکہ وہ مذاکرات کی آڑ میں ایران کی دفاعی طاقت کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ خود بھی ظالم ہے اور فلسطین اور یمن ميں اسرائیل اور سعودی عرب کے مظالم کی حمایت بھی کررہا ہے ، امریکہ سے انسانیت کی توقع رکھنا حماقت ہے۔

News Code 1891095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =