امریکہ نے اپنی نئی حکمت عملی سے پاکستان کو باہر کردیا

جنوبی ایشیا میں چین اور روس کے ممکنہ اثر و رسوخ کے توڑ کے لئے امریکہ نے نئی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں چین اور روس کے ممکنہ اثر و رسوخ کے توڑ کے لئے امریکہ نے نئی حکمت عملی متعارف کرائی ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ اس حکمت عملی کا مقصد خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی اور فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ لیکن پاکستان اس امریکی حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حکمت عملی کا جنوبی ایشیا کے 5 ممالک بھارت، سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال حصہ ہیں۔ یہ خطہ اپنی آبادی اور اقتصادی وزن میں اضافے کے ساتھ امریکی حکمت عملی کے تحت انڈوپیسیفیک میں خوشحالی اور استحکام کی جگہ بن جائے۔ جہاں اقتصادی استحکام، حسن حکمرانی اور سلامتی کے اہداف کو یقینی بنایا جائے گا۔

News Code 1891088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =