بھارتی فضائیہ کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا/ 13 اہلکار ہلاک

بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران مل گیا ہے، طیارے میں سوار ونگ کمانڈر سمیت تمام 13 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران مل گیا ہے، طیارے میں سوار ونگ کمانڈر سمیت تمام  13 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز آسام سے لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے AN-32  کا ملبہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کو مل گیا۔ طیارے میں 13 اہلکار سوار تھے اور وہ سبھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈین ایئر فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1 ونگ کمانڈر، 4 فلائیٹ لیفٹیننٹ، 1 اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین شامل ہیں، طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور لاشوں کی شناخت کرنا ناممکن ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1891085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =