مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود وہ روس کے ساتھ ایس-400 میزائل کے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا تھا کہ اگر ترکی نے روس سے اینٹی- ایئر کرافٹ ویپن سسٹم خریدنے کا منصوبہ برقرار رکھا تو اس کے مشترکہ ایف-35 فائٹر پروگرام اور نیٹو کے ساتھ اس کے تعاون کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ ادھر ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ ایس 400 میزائل خریدنے کے معاہدے پر قائم ہیں اور ترکی امریکہ کی د ھمکیوں میں نہیں آئے گا ۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود وہ روس کے ساتھ ایس-400 میزائل کے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
News Code 1891082
آپ کا تبصرہ