سعودی عرب ، عربوں کو اپنے ہمراہ کرنے میں ناکام/ مسئلہ عید اس کا واضح ثبوت

رائے الیوم نے اپنے تجزیہ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب ، عرب ممالک کو اپنے ہمراہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگيا ہے، سعودی عرب میں آچ عید منائي جارہی ہے جبکہ عرب ممالک کل عید منائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب ، عرب ممالک کو اپنے ہمراہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگيا ہے، سعودی عرب میں آج عید منائي جارہی ہے جبکہ عرب ممالک کل عید منائیں گے۔ رائے الیوم کے مطابق مکہ اجلاس میں بھی سعودی عرب اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح  ناکام ہوگیا ہے اور اسے ایران کے خلاف عربوں کی ٹھوس حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ سعودی عرب  نے منگل کے دن عید فطر کا اعلان کیا ، جبکہ اردن، فلسطین، مصر اور شام نے بدھ کے دن عید کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب بظاہریہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک اس کے ساتھ ہیں لیکن بعض عرب ممالک نے اعلامیہ صادر کرکے سعودی عرب کی مخالفت کی ہے اور حتی عراق کے صدر نے مکہ اعلامیہ پر دستخط بھی نہیں کئے۔ جبکہ قطر نے بھی مکہ اعلامیہ کو اپنی خارجہ پالیسی کے خلاف قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔

رائے الیوم کے مطابق مصر، اردن اور فلسطین نے سعودی عرب کی عدم پیروی کرتے ہوئے بدھ کے دن عید کا اعلان کیا ہے۔ رائے الیوم کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت سے بہت سے عرب ممالک نالاں ہیں۔ سعودی عرب یمن میں ویسے ہی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے جیسے مظالم اسرائیل فلسطینیوں پر روا رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1891075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =