دہلی میں خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں خواتین سرکاری بسوں اور میٹرو سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں خواتین سرکاری بسوں اور میٹرو سروس میں مفت سفر کرسکیں گی۔ اطلاعات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجر وال نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں خواتین کے بسوں میں سفر کو محفوظ اور مفت بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، مرکز سے منظوری کے بعد آئندہ دو سے تین ماہ میں خواتین سرکاری بسوں اور میٹرو سروس میں سفر مفت کرسکیں گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ اروند کیجر وال نے غیر معمولی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے عوام سے تجاویز دینے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ جلد ازجلد اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، اس منصوبے میں اس سال 7 سو کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے۔ اس منصوبے کے لئے مرکزی حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔

News Code 1891074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =