ہندوستانی فضائیہ کا  جنگی طیارہ لاپتہ

ہندوستان کی ریاست آسام سے ہمالیہ کے لیے پرواز بھرنے والا انڈین ایئرفورس کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست آسام سے ہمالیہ کے لیے پرواز بھرنے والا انڈین ایئرفورس کا جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے شہر جرہٹ سے پرواز بھرنے والا بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ AN-32  کا 35 منٹ کی پرواز کے بعد اچانک کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 12 افراد سوار ہیں۔

بھارتی جنگی کی طیارے کی منزل اروناچل پردیش میں ہمالیہ سلسلے کا مشرقی علاقہ سیناگ تھا جو بھارت اور چین کی سرحد پر واقع ہے تاہم طیارہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکا اور راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔ AN-32  طیارہ بھارت کے پاس 1983 سے ہے اور اب بھی بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں 100 سے زائد AN-32 طیارے موجود ہیں۔ طیارے کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، تلاش مہم کے سلسلے میں طبی سہولیات سے لیس سوکھوئی-30 اور سی-130 طیاروں کو گمشدہ طیارے کے رُوٹ پر بھیج دیا گیا ہے۔

News Code 1891071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =