لندن کے میئر نے امریکی صدر ٹرمپ کو فاشسٹ قراردیدیا

لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے برطانوی اخبار میں ایک آرٹیکل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خیالات برابری،آزادی اور مذہبی آزادی کی امریکی اقدار کے خلاف ہیں۔ صادق خان نے کہا کہ امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقع پر ٹرمپ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال برطانوی روایات کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں اٹھ رہی ہیں جو 70 سالہ حقوق کے لئے کی گئی ہماری جدوجہد، آزادی اور لبرل جمہوری اقدار کے لئے ایک سنگین خطرہ ہیں۔2016 میں لندن کی میئرشپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صادق خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

News Code 1891066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =