قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن کے خوفناک تصادم میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن کے خوفناک تصادم میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا، جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

News Code 1891058

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =