بھارتی نیوی کے اہلکار کو بیوی بے دردی سے قتل کردیا

بھارت میں نیوی اہلکار کی اہلیہ نے روز روز کے جھگڑے اور تشدد سے تنگ آکر اپنے شوہر کو ہتھوڑا مار کر قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں نیوی اہلکار کی اہلیہ نے روز روز کے جھگڑے اور تشدد سے تنگ آکر اپنے شوہر کو ہتھوڑا مار کر قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گُوا میں بحریہ کے اہلکار " کوشلیندرا سنگھ " کو اس کی اہلیہ نے بیدردی سے قتل کردیا، کوشیلندرا سنگھ کی موت سر پر ہتھوڑے کی ضربیں لگنے کے باعث ہوئی۔ اہلیہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ کوشلیندرا سنگھ روازنہ شراب پی کر آتا تھا اور نشے میں دھت ہو کر بہیمانہ تشدد کیا کرتا تھا، قتل کی رات بھی  اس نے میری بے عزتی کی اور مجھے ڈنڈے سے مارا تھا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوشلیندرا سنگھ کے جسم پر 12 سے 14 گہرے زخم آئے ہیں، وہ بھارتی بحریہ کے آئی این ایچ ایس ہنسا بیس میں تعینات تھا اور اہل محلہ کی جانب سے بھی اس کے خلاف نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے کی شکایات درج ہوچکی ہیں۔

News Code 1891050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =