جاپان کے وزیر اعظم 12 سے 14 جون تک تہران کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے 12 سے 14 جون تک تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جاپان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے 12 سے 14 جون تک تہران کا دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ جاپان کے بعض ذرائع کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم ایران کے دورے کے دوران تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 1978 عیسوی کے بعد  جاپان کے کسی وزیر اعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

News Code 1891047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =