چین کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور جنگ دونوں صورتوں کے لئے آمادگی کا اظہار

چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل وئی فینگھے نے سنگاپور میں مباحثہ برائے عالمی سکیورٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں اور اگرجنگ مسلط کرنے کا خواہاں ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

قبل ازیں چین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ چینی مصنوعات پر ٹیکسوں میں مسلسل اضافے کی غلطی کر کے اپنے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہا ہے، اس عمل سے امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی اور امریکہ کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

News Code 1891041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =