لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہیں۔ لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے، جو گزشتہ روز ایک ساتھ شراب پی کراپنے گھروں کو چلے گئے، جہاں ان کی حالت بگڑ گئی، پانچوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 25 سال سے 32 سال کے درمیان ہے۔واقعے کا مقدمہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح کے بیان پر ملزمان صابر اور راجہ مسیح کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

News Code 1891039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =