کشمیر میں رواں ہفتہ میں بھارت کے تین فوجیوں کی خود کشی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی ہے جس کے بعد ایک ہفتہ میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی ہے جس کے بعد ایک ہفتہ میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں کے علاقے نگروٹہ ایریا میں بھارتی فوج کے 16 ویں دستے میں تعینات 27 سالہ یوگیش سنگھ نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔جموں پولیس نے بھارتی فوج کے اہلکار کی لاش کو درخت سے اتار کر اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش فوج کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

2 روز قبل بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22  کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

News Code 1891038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =