میانوالی میں ٹریفک حادثے میں  ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ میانوالی میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ میانوالی میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ موسیٰ خیل روڈ پر ڈھک پہاڑی کے مقام پر پیش آیا، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد راولپنڈی سے عید منانے آبائی علاقے پائی خیل جارہے تھے۔ کار میں سوار محمد خان، اسکی بیوی اور دو بچےجاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 14سال کا فیصل 11 سال کی جویریہ شامل ہیں۔

News Code 1891032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =