فرانس میں گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگنے سے سینکڑوں گاڑیاں جل گئیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایئرپورٹ اورلیوں کے قریب 2 ہزار میٹر گاڑیوں کی عمارت جل کر راکھ ہو گئی، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایئرپورٹ اورلیوں کے قریب 2 ہزار میٹر گاڑیوں کی عمارت جل کر راکھ ہو گئی، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں۔ آگ پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا، آگ اچانک صبح 6 بجکر 30 منٹ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلوؤں کا جائز لے رہی ہے۔

News Code 1891031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =