پاکستان کے علاقہ سکھر میں  دہشت گردوں کے حملے ميں 2 پولیس افسر ہلاک

پاکستان میں سکھر کے قریب کچے کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فاٸرنگ کرکے اس میں موجود ایس ایچ او اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکھر کے قریب کچے کے علاقے میں دہشت گردوں  نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فاٸرنگ کرکے اس میں موجود ایس ایچ او اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)  کو ہلاک کردیا۔  ایڈیشنل آئی جی جمیل احمد سکھر کے مطابق واقعہ سکھر اور شکار پور کے درمیان کچے کے علاقے شاہ بیلو میں بچل بھیو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصرف تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے پولیس کی بکتر بند گاڑی پر فائرنگ کردی۔  فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ضلع شکارپور کے تھانے لکھی غلام شاہ کے ایس ایچ او غلام مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار علی پنھور موقع پر ہی جاں بحق ہوگٸے۔

ایڈیشنل آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر سکھر کے ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

News Code 1891029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =