ایران پر جنگ مسلط کرنے کی صورت ميں خطے میں امریکی فوج اور مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی صورت میں خطے میں امریکی فوج اور مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا جس کا تاوان سعودی عرب اور اسرائیل کو ادا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی صورت میں  خطے میں امریکی فوج اور مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا جس کا تاوان سعودی عرب اور اسرائیل کو ادا کرنا پڑےگا۔

سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام خمینی (رہ) کی طرف سے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کے لئے عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عالمی یوم قدس کا اعلان کیا گیا ہے اس دن سے لیکر آج تک مسئلہ فلسطین کے بارے میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی میں کئی گنا اضآفہ ہوگیا ہے ۔ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی گھناؤنی سازشوں کے باوجود یوم قدس کی بدولت مسئلہ فلسطین زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہےگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اگر اسرائیل اور سعودی عرب کے اکسانے پر ایران کے خلاف جنگ مسلط کی تو امریکہ کو خطے میں اس کے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا اور اس کا تاوان سعودی عرب اور اسرائیل کو دینا پڑےگا ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ خطے میں سعودی عرب اور اسرائیل امریکہ کے دو مضبوط بازو ہیں اور یہ دونوں ممالک امریکہ کو ایران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط ہونے کی صورت میں خطے میں امریکی فوج اور امریکی مفادات کا خاتمہ ہوجائےگا۔

News Code 1890993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =