افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 23 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے افغان سکیورٹی فورسز پر دو مختلف حملوں کے باعث 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے افغان سکیورٹی فورسز پر دو مختلف حملوں کے باعث 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے غور میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 18 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ ادھر  لوگر صوبے میں بھی طالبان دہشت گردوں نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، طالبان 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے بھی لے گئے۔

News Code 1890937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =