عمران خان پر اقتدار کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنے کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقتدار کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور ریاست کے ہر ادارے پراپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اقتدار کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور ریاست کے ہر ادارے پراپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا پرانہ طریقہ کار ہمیں نظر آرہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے ہر ادارے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کر رہے، یہ نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے جس سے حکومت نہیں چل رہی، اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں، حکومت نیب سے شروع ہوکر نیب پر ختم ہوتی ہے، نیب اور ایف آئی اے کے سیاسی استعمال سے خوف پھیلتا ہے، عمران خان اپنے مخالفین کے خلاف ریاست کو استعمال کر رہا ہے، ہمیں سلیکٹڈ حکومت نامنظور ہے۔

News Code 1890926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =