فیصل اباد میں وہابی دہشت گرد کی نشاندہی پر 7 دستی بم برآمد

پاکستان کے شہر فیصل اباد میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے وہابی دہشت گرد کی نشاندہی پر پولیس نے 7 دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل اباد میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے وہابی دہشت گرد کی نشاندہی پر پولیس نے 7 دستی بم برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد سلیمان رندھاوا نے گزشتہ سال فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو قتل کردیا تھا وہابی دہشت گرد کو چند دن قبل گرفتار کیا گیا ہے ۔وہابی دہشت گرد نے دوران تفتیش غلام محمد آباد کے قبرستان میں زمین کھود کر 7 دستی بم چھپانے کا انکشاف کیا۔ ملزم سلیمان رندھاوا کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب سے منسلک وہابی مدارس پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

News Code 1890913

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =