کشمیر میں مارٹر شیل دھماکے میں 16 سالہ نوجوان جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مارٹر شیل دھماکے کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں مارٹر شیل دھماکے کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک مارٹر شیل کا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان شہید جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بچے میدان میں کھیل رہے تھے کہ وہاں زمین میں  دبا مارٹر شیل زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، لڑکوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم 16 سالہ امجد جانبر نہ ہوسکا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امجد زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج چل بسا جب کہ دوسرے زخمی بچے اشتیاق احمد لون کی حالت نازک ہے اور اُسے سری نگر کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1890906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =