مسئلہ فلسطین کے بعد مسئلہ یمن دنیائے اسلام کا دوسرا اہم مسئلہ

پاکستانی تنظیم وحدت مسلمین کے رکن نے مسئلہ یمن کو عالم اسلام کا دوسرا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بعد مسئلہ یمن دنیائے اسلام کا دوسرا اہم مسئلہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں پاکستانی تنظیم وحدت مسلمین کے رکن  اور تجزیہ نگار مولانا محمد اقبال بہشتی  نے مسئلہ یمن کو عالم اسلام کا دوسرا اہم مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے بعد مسئلہ یمن دنیائے اسلام کا دوسرا اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے خطے کے مسلمانوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔

اقبال بہتی نے کہا کہ یمنی قوم کی مظلومیت کسی سے پوشیدہ نہیں ، یمنی عوام کی سعودی عرب کے وحشیانہ اور بھیانک جرائم کا سامنا ہے ۔ یمن کے نہتے عرب بھوک اور پیاس کے باوجود اپنے ملک کا استقامت اور پائداری کے ساتھ دفاع کررہے ہیں اور اس سلسلے میں یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی عوام کو اسرائیلی بربریت اور ظلم و ستم کا سامنا ہے اسی طرح یمنی عوام کو بھی سعودی عرب کی بربریت، جارحیت اور ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ اقبال بہشتی نے کہا کہ مسلمانوں کو کچلنے کا اصلی منصوبہ امریکہ کا ہے جس پر فلسطین میں اسرائیل اور یمن میں سعودی عرب  عمل کررہے ہیں۔

News Code 1890904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =