یورپی ممالک کو امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی

فرانس میں ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو یکطرفہ طور پر امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو یکطرفہ طور پر امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ ایرانی سفیر نے فرانس کی سینیٹ میں " خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے " کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو امریکہ کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہ تھا اور نہ ہے ایٹمی ہتھیاروں کی ممنوعیت کے سلسلے میں ایران کے روحانی پیشوا کا صریح فتوی موجود ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی 14 رپورٹ میں ایران کیط رف سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تائید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر معاہدے کی روشنی ميں ایرانی قوم کے حقوق کو نظر انداز کیا جائے گا تو ایران کو بھی معاہدے سے خار ہونےیا اس کی بعض شقوں سے خآرج ہونے کا حق حاصل ہے۔

News Code 1890903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =