پاکستانی وزیرخارجہ سعودی عرب روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔ پاکستانی وزیرخارجہ نے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سربراہ اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے، کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہورہا ہے اس پربھی بات چیت ہوگی۔

News Code 1890900

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =