پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے9  دہشت گردوں  کو گرفتار کرلیا ہے دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کامران عرف کمو، محمد شاہد عرف برگر اور شاہ نواز کوگرفتار کیا۔ملزمان بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

عزیز بھٹی، مدینہ کالونی، زمان ٹان اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان انور عرف لنگڑا، اکبر عرف بگٹی، شیراز، محمد وحید، محمد صدیق اور محمد عدنان عرف پکو کو گرفتار کیا۔ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

News Code 1890892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =