ساجد جاوید برطانوی وزارت عظمی کے عہدے کی دوڑ میں شامل

برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کے استعفے کے اعلان کے بعد وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید بھی شامل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم تھریسا مے کے استعفے کے اعلان کے بعد وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ساجد جاوید اس وقت برطانوی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہیں اور انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سب سے پہلے ہمیں بریگزٹ پیش کرنا ہوگا جیسا کہ گزشتہ رات کے وقت سب کچھ واضح ہوچکا ہے، ہمیں بریگزٹ پر کام کرنا ہوگا  اس کے لیے اعتماد قائم کرنا ہوگا، اتحاد ہونا چاہیے اور پورے برطانیہ میں نئے مواقع قائم کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ تھریسا مے 7 جون کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے دست بردار ہورہی ہیں۔

News Code 1890887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =