مودی کا عمران خان کو حلف برداری کی تقریب میں  نہ بلانے کا فیصلہ

بھارتی حکومت نے نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق  بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رہنما نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے سارک کے دیگر رکن ملکوں کے سربراہوں کو دعوت دی ہے۔نریندر مودی 30 مئی کو دوسری بار بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

News Code 1890886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =