برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

برازیل کی جیل میں قیدیوں کے دو گروہ کے درمیان خوں ریز تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی جیل میں قیدیوں کے دو گروہ کے درمیان خوں ریز تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  30 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کی ایک خطرناک جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ سے جیل میدان جنگ بن گیا، قیدیوں نے چاقوؤں، خار دار برشوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے فساد پر قابو پانے کے لیے مزید نفری طلب کی جس کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر تیز دھار آلہ کی ضرب کا نشانہ بنے جب کہ کچھ قیدیوں کو گلا گھونٹ کر بھی ہلاک کیا گیا۔ محکمہ جیل خانہ جات نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

News Code 1890885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =