سعودی عرب کی قطر کو مکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

قطر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کے بادشاہ کو مکہ اجلاس شرکت کے لئےباقاعدہ دعوت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کے بادشاہ کو مکہ اجلاس شرکت کے لئےباقاعدہ  دعوت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  شاہ سلمان نے مکہ میں 30 مئی کو طلب کیے گئے خلیجی ممالک اور عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امیر قطر کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف کے ہنگامی اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ ایک ہفتہ قبل قطر نے دعوت نامہ ملنے کی تردید کی تھی۔  واضح رہے کہ گزشتہ 2 برس سے قطر اور سعودی عرب  کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے جون 2017ء کو قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

News Code 1890883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =