برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ میں 15 افراد ہلاک

لاطینی امریکی ملک برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی  ملک برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ قیدیوں کے درمیان لڑائی برازیل کی ریاست ایمازوناس کے شہر مناؤس میں واقع جیل میں ہوئی۔جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان جھڑپ کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم حکام نے وجہ جاننے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔برازیل کی زیادہ تر جیلوں میں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے حریف گروہوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے درمیان جیل میں لڑائی جھگڑے ہونا معمول کی بات ہے۔

News Code 1890879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =