کانگو میں مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں  30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ کشتی کو حادثہ کانگو کی ایک جھیل میں پیش آیا، حکام نے اب تک جھیل سے 30 افراد کی لاشوں کو نکالنے کی تصدیق کی ہےجن میں 12 خواتین، 11 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔حکام کے مطابق کشتی میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 183افراد کو بچایا جا سکا ہے۔

News Code 1890874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =