بھارت میں رقص کرنے کے جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بھارت میں دوسری عورت کے ساتھ رقص کرنے پر میاں بیوی کے درمیان اتنا شدید جھگڑا ہوگیا کہ شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دوسری عورت کے ساتھ رقص کرنے پر میاں بیوی کے درمیان اتنا شدید جھگڑا ہوگیا کہ شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر اُدے پور کے رہائشی 60 سالہ شخص کا اپنی بیوی سے دوسری عورت کے ساتھ رقص کرنے پر جھگڑا ہوا جو کہ اتنی شدت اختیار کرگیا کہ اُس نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے ذریعے بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم " کشھورام " اپنی50 سالہ بیوی " بھیکالی" کے ہمراہ اپنے پڑوسی کے خاندان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اُدے پور کے پنوارا پولیس اسٹیشن گئے تھے جہاں کشھورام نے ایک دوسری خاتون کے ساتھ رقص کرنا شروع کردیا جبکہ اُس کی بیوی وہیں بیٹھی یہ سب دیکھتی رہی۔پولیس نے مزید بتایا کہ گھر آکر دونوں میاں بیوی میں اس بات پر  کافی جھگڑا ہوا جس پر غصے میں آکر کشھورام نے بھیکالی کو قتل کردیا۔ شوہر کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والی بھیکالی کے سوتیلے بیٹے نے ماں کے قتل ہونے کی اطلاع پولیس کو دی ، جس کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو فوری اسپتال منتقل کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ملزم کشھورام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News Code 1890873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =