دہشت گردوں کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے ایک اہلکار ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پروہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے تاہم کارروائی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پروہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے تاہم کارروائی کے دوران ایک سکیورٹی  اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں وہابی دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

News Code 1890866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =